حیدرآباد،4 ڈسمبر (اعتماد) گریٹر حیدرآباد میونسپل انتخابات 2020 کے لیے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے- پہلے پوسٹل بیلٹس کی گنتی کی جارہی ہے- بعد میں بیلٹ کی کاؤنٹنگ ہوگی- ہر راؤنڈ کے لیے ایک سے ڈیڑھ گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے-
ہر ہال کے لئے 14 ٹیبل لگائے گئے ہیں- اسکے علاوہ ہر کاؤنٹنگ ٹیبل کے لیے ایک کاؤنٹینگ سپروائزر اور دو کاؤنٹنگ معاون ہونگے- 150 وارڈ میں ووٹوں کی گنتی شروع ہونے والی ہے- ہر راؤنڈ میں 14 ہزار ووٹوں کی گنتی ہوگی-
آپ کو بتادیں کہ یکم دسمبر کو ہوئے جی ایچ ایم سی انتخابات میں 46.55 فیصد ووٹنگ ریکارڈ کی گئی تھی۔ کل 74 لاکھ 67 ہزار 256 ووٹرز میں سے 34 لاکھ 50 ہزار 331 افراد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ 18 لاکھ 60 ہزار 40 مرد اور 15 لاکھ 90 ہزار 219 خواتین نے ووٹ ڈالے۔
جی ایچ ایم سی انتخابات 2020 |
کل | لیڈنگ | جیت | پارٹی |
56 | 0 | 56 | ٹی آر ایس |
44 | 0 | 44 | اے آئی ایم آئی ایم |
48 | 0 | 48 | بی جے پی |
0 | 0 | 0 | سی پی آئی |
0 | 0 | 0 | سی پی ایم |
2 | 0 | 2 | کانگریس |
0 | 0 | 0 | ٹی ڈی پی |
0 | 0 | 0 | آزاد |
0 | 0 | 0 | دیگر |
149 | 0 | 149 | کل سیٹیں |