نئی دہلی، 27نومبر:-غالب انسٹی ٹیوٹ کی ایوارڈکمیٹی کی ایک اہم میٹنگ 27نومبرکو ایوانِ غالب میں غالب ایوارڈ کمیٹی کے چیئرمین جسٹس آفتاب عالم کی صدارت میں ہوئی،جسٹس آفتاب عالم کے علاوہ غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی ،پروفیسرشمیم حنفی،پروفیسر چندر شیکھر، ڈاکٹر اطہرفاروقی اور غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر رضاحیدرمیٹنگ میں موجود تھے۔
style="text-align: right;">اس اہم موقع پر تمام ممبران نے غالب انسٹی ٹیوٹ کے پُروقارغالب انعامات 2017 کے 6اہم انعامات پر فیصلہ کیا۔
اردو کے ممتاز ناقد ودانشور،کئی اہم کتابوں کے مصنف اورشعبۂ اردو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق پروفیسر، پروفیسرقاضی جمال حسین کو اُن کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں فخرالدین علی احمد غالب انعام برائے اردو تحقیق و تنقید سے سرفراز کیا جائے گا۔