: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 15 اگست (یواین آئی) وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی معیشت میں ہندوستان کی خدمات کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے آج کہا ہے کہ ملک کی معیشت کو کورونا کے اثر سے جلد سے جلد باہر نکالنا ان کی ترجیحات ہے اور اس کے لئے 110 لاکھ کروڑ روپے کے سات ہزار سے زیادہ منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ مسٹر مودی نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا آپس میں منسلک ہے اور آزاد بھی ہے۔ اس لئے وقت کی مانگ ہے کہ عالمی معیشت میں ہندوستان جیسے بڑے ملک کی خدمات بڑھنا چاہئے۔ عالمی بھلائی کے لئے بھی یہ ہندوستان کی ذمہ داری ہے۔ ہندوستان کا اپنی خدمات میں اضافہ کرنا ہے تو ہندوستان کو خود کو بااختیار ہونا ہوگا، ہندوستان کو خودکفیل ہونا ہوگا۔ ہندوستان کو عام لوگوں کی بھلائی کے لئے بھی اپنے آپ کوقابل بنانا ہی
پڑے گا۔ جب ہماری جڑیں مضبوط ہوں گی، ہم خود اہل ہوں گے تو ہم دنیا کی بھلائی کے لئے اقدام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کی زندگیوں کو، ملک کی معیشت کو کورونا کے اثر سے جلد سے جلد باہر نکالنا آج ان کی ترجیحات ہے۔ اس میں نیشنل انفراسٹرکچر پائپ لائن منصوبوں کا اہم کردار ہوگا۔ اس پر 110 لاکھ کروڑ روپے سے بھی زیادہ خرچ کئے جائیں گے۔ اس کے لئے مختلف سیکٹروں میں تقریبا سات ہزار منصوبوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ اس سے ملک کے مجموعی طور سے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کو ایک نئی سمت بھی ملے گی، ایک نئی رفتار بھی ملے گی۔کورونا بحران کی اس گھڑی میں جتنا زیادہ انفراسٹرکچر پر زور دیا جائے گا اس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔ اس سے جڑے کئی کام ایک ساتھ چلنے لگیں گی۔ چھوٹی بڑی صنعتیں، کسان اور متوسط طبقے کو اس سے بہت فائدہ ہوگا۔