نئی دہلی 19 ستمبر ( یواین آئی) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ہفتہ کے روز ایوان کے ممبران سے اپیل کی کہ وہ باقاعدگی سے کورونا وائرس سے بچنے کیلئے جانچ کرائیں ، تغذیہ سے خوراک لینے اور قوت مدافعت بڑھانے کیلئے دادی اماں کے نسخوں سے بھی مدد لینے کی اپیل ۔
ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے بعد مسٹر نائیڈو نے کہا کہ وہ ممبروں کی صحت کے حوالہ سے بہت پریشان ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ہیلتھ ، ہوم اور
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ سے بات چیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاؤس کیمپس میں کورونا سے متعلق آر ٹی، پی سی آر جانچ باقاعدگی سے ہور ہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آکسیجن کی سطح کی جانچ کی سہولت بھی یہاں دستیاب ہے۔
مسٹرنائیڈو نے کہا کہ کورونا سے تحفظ کے لئے ماسک بہت ضروری ہے۔ لیڈروں کو گھر آنے والے لوگوں سے ماسک پہن کر مقررہ فاصلے سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ انفیکشن سے بچنے کے لئے وقتا فوقتا ہاتھ دھوتے رہنا چاہئے۔