the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
برلن، 22 اکتوبر (ایجنسی) جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے کہا کہ صحافی جمال خاشقجی کی موت کے پیش نظر جرمنی سعودی عرب کو ہتھیاروں کی برآمدات نہیں کرے گا۔

محترمہ مرکل نے اتوار کو اپنی پارٹی کے صدر دفتر میں کہا کہ 'میں ان سبھی لوگوں سے متفق ہوں جو کہتے ہیں کہ جب سعودی عرب میں ہماری محدود ہتھیاروں کی برآمدات موجودہ حالت میں نہیں ہوسکتی'۔
جرمنی کے وزیر خارجہ ہیکو ماس نے اس سے قبل سنیچر کو کہا تھا کہ انہیں سعودی عرب کو ہتھیار برآمد کرنے کے فیصلے کی کوئی بنیاد نظر نہیں آتی۔

واضح رہے کہ جرمنی نے گزشتہ ماہ سعودی عرب کو 48 کروڑ امریکی ڈالر کے ہتھیار کی برآمدات



کی منظور دی تھی۔ جرمن چانسلر نے جمال خاشقجی کے قتل پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس معاملے کو جلد حل کرنے اور قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہونے کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے سلسلے میں وہ لگاتار اپنے بین الاقوامی حامیوں کے رابطے میں ہیں۔


اس سے قبل سعودی عرب نے سنیچر کو تسلیم کیا تھا کہ ترکی کے استنبول میں واقع اس کے قونصل خانہ میں ایک جدوجہد کے دوران صحافی جمال خاشقجی کی موت ہو گئی تھی۔

مسٹر خاشقجی سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے سخت مخالف تھے۔ وہ تقریباً ایک برس سے امریکہ میں مقیم تھے۔ مسٹر خاشقجی امریکی روزنامہ واشنگٹن پوسٹ کے لئے کام کرتے تھے۔ انہیں آخری بار 2 اکتوبر کو استنبول میں دیکھا گیا تھا۔ وہ اپنی شادی کےلئے ضروری دستاویزات مکمل کرنے کے لئے سعودی عرب کے قونصل خانہ گئے تھے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.