the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 8 دسمبر (یو این آئی) ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت اور دیگر 11 افراد کی آج اس وقت موت ہو گئی جب تمل ناڈو کے کنور میں ائر فورس کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
فضائیہ نے ایک ٹویٹ میں یہ جانکاری دی۔
ہیلی کاپٹر میں سوار گروپ کیپٹن ورون سنگھ حادثے میں زخمی ہو گئے اور ان کا ویلنگٹن کے ملٹری ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔
جنرل راوت ائر فورس کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر میں ویلنگٹن کے ڈیفنس سروسز کالج میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ ان کے



ساتھ ہیلی کاپٹر میں 14 افراد سوار تھے۔ ہیلی کاپٹر تمل ناڈو کے ضلع نیلگیری کے کنور علاقے میں سلور سے ٹیک آف کرنے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔
جنرل راوت کی موت پر اپنے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ان کی موت سے ملک اور مسلح افواج کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔
ایک ٹویٹ پیغام میں مسٹر سنگھ نے کہاکہ "چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت، ان کی اہلیہ اور مسلح افواج کے دیگر 11 اہلکاروں کی اچانک موت سے انہیں دلی تکلیف ہوئی ہے۔ ان کی بے وقت موت ملک اور مسلح افواج کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے۔‘‘

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.