نئی دہلی ، 2 اگست (یو این آئی) انشورنس کمپنیوں کے لیے اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے وسائل کو اکٹھا کرنا آسان بنانے کے لیے ’جنرل انشورنس بزنس (نیشنلائزیشن) ترمیمی بل 2021‘ پیر کو لوک سبھا میں اپوزیشن کے شدید احتجاج کے درمیان منظور کرلیا گی پریزائیڈنگ آفیسر رما دیوی نے تین بار ایوان کو ملتوی کرنے کے بعد کارروائی شروع کی تو اپوزیشن جماعتوں نے ایک بار پھر ہنگامہ آرائی شروع کردی۔
ہنگامہ آرائی کے دوران بل پر شق در شق پیش کیا جانے لگا۔ دریں اثناء ایوان میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے اس بل کو عوام دشمن اور ملک دشمن قرار دیا اور کہا کہ حکومت پرانے ورثے کو بیچ رہی ہے۔
">وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مسٹر ادھیر رنجن کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں۔ حکومت اس بل کے ذریعے کسی کے حقوق نہیں چھین رہی ہے۔ جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ اس بل پر بحث یا بات کرنا چاہتے ہیں تو ایوان کو پرامن طریقے سے چلنے دیا جائے۔ اس کے بعد ہنگامہ شدت اختیار کر گیا اور اس دوران بل کو صوتی ووٹ سے منظور کر لیا گیا۔
بل کی منظوری کے بعد پریزائیڈنگ افسر نے ارکین سے مسلسل اپیل کی کہ وہ امن قائم رکھیں ، لیکن ہنگامہ آرائی نہیں رکی۔ بڑھتے ہنگامے کے باعث ایوان کی کارروائی پورے دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔
یواین آئی۔ ظ ا