: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی نے عام بجٹ 2024-25 کو معاشرے کے ہر طبقے کے لیے بہتر مواقع، نئی توانائی اور روشن مستقبل لانے والا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ ہندوستان کو تیسری سب سے بڑی معاشی طاقت بنانے کے عمل میں ایک حوصلہ افزا کے طور پر کام کرے
گا اور ایک ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھے گا وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی طرف سے آج لوک سبھا میں پیش کیے گئے مالی سال 2024-25 کے عام بجٹ کی تعریف کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، 'میں اس اہم بجٹ کے لیے تمام ہم وطنوں کو مبارکباد دیتا ہوں جو ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔