: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 23 جولائی (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو کہا کہ عام بجٹ 2024-25 روزگار، متوسط طبقے، انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) اور ہنر کی تربیت پر مرکوزہے اور انہیں چار ذاتوں غریب، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں پرفوکس کیا گیا ہے۔
لوک سبھا میں مودی حکومت کی تیسری مدت
کار کا پہلا بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان کے عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت پر اپنے اعتماد کا اعادہ کیا ہے اور ان کی قیادت میں اسے تاریخی تیسری مدت کے لیے دوبارہ منتخب کیا ہے۔ عالمی افرا تفری کے باوجود، ہندوستان کی اقتصادی ترقی ایک چمکدار استثناء بنی ہوئی ہے اور آنے والے برسوں میں بھی ایسا ہی رہے گا۔