the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
جےپور،17دسمبر(ایجنسی)راجستھان میں اشوک گہلوت تیسری بار اور ریاست کے 22ویں وزیراعلی بنے ہیں
مسٹر گہلوت 1998میں پہلی بار وزیراعلی بنے اور اس کے بعد 2008میں دوسری بار وزیراعلی بنے۔ ریاست میں اب تک کانگریس کی دس بار اور بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کی چار بار جبکہ ایک بار جنتا پارٹی کی حکومت بنی ہے۔ریاست میں اب تک کانگریس کے موہن لال سکھاڑیا سب سے زیادہ بار وزیراعلی رہے ہیں جبکہ کانگریس کے ہری دیو جوشی بھی تین بار وزیراعلی رہ چکے ہیں۔اسی طرح بھیروسنگھ شیکھاوت بھی تین بار وزیراعلی بنے جن میں دو بار بی جےپی اور ایک بار جنتا پارٹی کی حکومت میں،ان کے علاوہ کانگریس کے جے نارائن اور شیوچرن ماتھر اور بی جےپی کی وسندھرا راجے دو باروزیراعلی بنیں۔

اسی طرح کانگریس کے ہیرا لال دیوپورا،جگنناتھ پہاڑیا،برکت اللہ خان ،ٹیکارام پالی وال کو ایک بار راجستھان کے وزیراعلی بننے کا فخرحاصل ہوا۔اسمبلی کی تشکیل کے بعد 1952میں پہلے اسمبلی



انتخابات میں تین مارچ 1952کو ٹیکارام پالی وال پہلے منتخب کئےگئے وزیراعلی بنے۔حالانکہ ریاست کے 1949میں تشکیل کے وقت ہیرا لال شاستری کو سات اپریل 1949کو پہلا وزیراعلی بننے کا فخر حاصل ہواتھا۔اس کے بعد سی ایس وینکٹ دھاری اور جے نارائن ویاس بھی وزیراعلی بنے۔

ریاست میں اب تک 1967،1973،1980اور 1992میں چار بار صدر راج بھی نافذ ہوچکا ہے۔


اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.