نئی دہلی، 06 ستمبر:- گاؤرکشا کےنام پر ہورہے تشددسے ناراض سپریم کورٹ نے اس طرح کے واقعات کوروکنے کے لئے ہر ضلع میں نوڈل افسرمقرر کرنے کا آج حکم دیا۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہی والی بینچ نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے
ٹاسک فورس تشکیل دینے اور ان میں سینئر پولیس افسران کو نوڈل افسر مقرر کرنے کا حکم دیا۔
عدالت عظمی نے تشددکے واقعات کے مد نظر ہر ریاست کے چیف سکریٹریوں سے کہا ہے کہ وہ متعلقہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کی مدد سے قومی شاہراہوں کو گاؤرکشکوں سے محفوظ رکھیں ۔