the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
اقوام متحدہ 28 فروری (یو این آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے دہلی فسادات 2020 پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی بحال کرنے کے لیے بابائے قوم گاندھی جی کے نظریات کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر گوٹیرس کے ترجمان اسٹیفن دُجارِّك نے جمعرات کو نامہ نگاروں سے کہا،’مسٹر گوٹیرس نے دہلی میں مظاہروں کے دوران ہونےو الے فسادات میں عوام کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے عوام سے زیادہ سے زیادہ تحمل برتنے اور تشدد سے دور رہنے کی اپیل کی ہے‘۔
مسٹر دُجارِّك نے کہا،’اقوام



متحدہ کے سیکرٹری جنرل ہندوستان کی پوزیشن پر نظر بنائے ہوئے ہیں اور دہلی میں گذشتہ چند دنوں میں بہت سے افرادکے مارے جانے کی رپورٹ سے بہت دکھی ہیں‘۔
انہوں نے کہا، ’اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اپنی کی زندگی میں گاندھی جی کی تعلیمات سے بہت متاثر رہے ہیں اور موجودہ وقت میں گاندھی جی کے نظریات کی سب سے زیادہ ضرورت ہے اور یہ معاشرے میں مصالحت برقرار رکھنے کا ماحول پیدا کرنے کے لیےضروری بھی ہے‘۔
قابل ذکر ہے کہ شمال مشرقی دہلی میں شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے)کے سلسلے میں 24 فروری کو مشتعل فسادات میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.