the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 08 نومبر (یو این آئی) انڈونیشیا میں سماج میں گاندھیائی نظریہ اور اقدار کو ابھارنے کے لیے کام کرنے والے گاندھیائی سماجی کارکن آگس اندرا اُدین کو آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے سال 2020 کے باوقار پدم شری ایوارڈ سے نوازا۔
مسٹر اُدین تقریباً ایک دہائی سے گاندھیائی نظریہ کو پھیلانے اور اسے انڈونیشیا اور آس پاس کے ممالک میں لوگوں کی زندگیوں میں ڈھالنے میں شامل ہیں۔
وہ وقتاً فوقتاً کئی جگہوں پر سیمینار، ورکشاپ، مقابلوں، کیمپوں، دعائیہ میٹنگوں کے ذریعے گاندھی کی اقدار کو سماج کی تہہ تک پہنچانے کے لیے



کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے گاندھیائی ادب کا انڈونیشی زبان میں ترجمہ بھی کروایا ہے۔ گاندھیائی سماجی کارکن نے امن، انصاف اور رواداری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے چار آشرم بھی قائم کیے ہیں، جن میں طلباء، خاص طور پر معاشی طور پر کمزوروں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔
مسٹر کووند نے پیر کو راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں کئی شخصیات کو ان کے شعبوں میں نمایاں شراکت کے لیے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو، وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور کئی دیگر معززین بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.