نئی دہلی،9جولائی (ایجنسی)بھارتیہ جنتاپارٹی(بی جےپی)مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ملک کے ہر پارلیمانی حلقے میں دو اکتوبر سے لے کر 31اکتوبر تک 150کلومیٹر کی پد یاترائیں منعقد کرےگی جن میں اس کے رکن پارلیمنٹ حصہ لیں اور وہ شجرکاری کرنے کے ساتھ ہی آزادی کی لڑائی میں بابائے قوم کے تعاون کا ذکر کریں گے۔
بی جےپی کی پارلیمانی پارٹی کی منگل کی صبح ہوئی پارلیمانی میٹنگ میں وزیراعظم نریندر مودی نے رکن پارلیمنٹ سے اپیل کی ہے کہ وہ باپو کو خراجی عقیدت دینے والے اس پروگرام میں پورے دل سے حصہ لیں اور اس کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔
پارلیمانی امور کے
وزیرمملکت پرہلاد جوشی نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیراعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کو بڑے پیمانے پر منایا جائےگا۔ملک میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہرپارلیمانی حلقے میں گاندھی جینتی منائی جائےگی۔ملک میں ایک بڑے پروگرام کا انعقاد کیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہر پارلیمانی حلقے میں گاندھی جینتی یعنی دو اکتوبر سے سردار ولبھ بھائی پٹیل کی جینتی 31اکتوبر کے درمیان 150کلومیٹر کی پدیاترا ہوگی۔ہردن پارلیمانی حلقے میں 15سے 20گروپ بنائے جائیں گے اور وہ ہر روز تقریباً 15کلومیٹر تک پدیاترا کریں گے اور ہر بوتھ کو کور کیا جائےگا۔