: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
اوساکا، 28 جون (ایجنسی) وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ یہاں جمعہ کو دو فرفہ مذاکرات کئے ۔ مسٹر مودی نے سب سے پہلے حالیہ انتخابات میں ملی جیت پر مبارک باد دینے کے لئے مسٹر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ۔ مسٹر مودی نے مسٹر ٹرمپ سے کہا’’ ہندستان میں سیاسی استحکام کے لئے حمایت دینے والے انتخابات کے فورا بعد ہمیں مبارک باد دینے کے لئے میں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘‘۔ مسٹر مودی نے کہا کہ امریکہ اور ہندستان کے درمیان مذاکرات میں ایران اور دفاع سمیت دیگر مسائل پر بھی بات چیت ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا’’ہم امریکہ کے ساتھ طویل مدتی تعلقات کے لئے پر عزم ہیں‘‘۔امریکی صدر نے کہا’’ہم فوج سمیت کئی معاملات پر ایک ساتھ کام کریں گے، آج ہم تجارت پر بھی بات چیت کریں گے‘‘۔ انہوں نے اس حقائق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہندو ستان - امریکہ کو ایک طویل راستہ طے کرنا
ہے اور گزشتہ چند برسوں میں دونوں ممالک قریب آئے اور مضبوط ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا’’ ہندوستان اور امریکہ اچھے دوست بن گئے ہیں اور ہمارے ملک کبھی بھی اتنے قریب نہیں رہے ہیں ۔ میں یقینی طور پر یہ کہہ سکتا ہوں‘‘۔ پارلیمانی انتخابات میں بھاری کامیابی کے لئے مسٹر مودی کو مبارکباد دیتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا’’آپ (مسٹر مودی) اس کے قابل ہیں ۔ آپ نے لوگوں کو متحد کرنے میں بہت اچھا کام کیا ہے‘‘ ۔ انہوں نے کہا’’مجھے یاد ہے کہ جب آپ نے پہلی بار اقتدار سنبھالا تھا ،تب کئی گروہ تھے اور وہ ایک دوسرے کے ساتھ لڑ رہے تھے اور اب وہ ساتھ ہو گئے ۔ یہ آپ اور آپ کی صلاحیتوں کے لئے ایک شاندار انعام ہے ۔مسٹر مودی اور جاپانی وزیر اعظم شیزو آبے کے ساتھ ہوئے سہ فریقی مذاکرات کا ذکر کرتے ہوئے، مسٹر ٹرمپ نے کہا’’ہم نے کامیاب مذاکرات کئے اور بہت جلد ہم تجارت اور لین دین کا اعلان کرنے جا رہے ہیں ۔