ٹوکیو، 4 اکتوبر (یو این آئی/اسپوٹنک) جاپان کے سابق وزیر خارجہ فومیو کیشیدا کو ملک کا نیا وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے جاپانی قانون سازوں نے آج مسٹر کیشیدا کو نئے وزیر اعظم کے طور پر منظور کرنے کے لیے ووٹ دیا جاپان کی حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) نے گذشتہ ہفتہ مسٹر کیشیدا کو اپنا نیا لیڈر منتخب کرنے کا فیصلہ کیا تھا جب کہ موجودہ وزیراعظم یوشی ہیدے سوگا نے ستمبر کے اوائل میں ایل ڈی پی کے
سربراہ کے طور پر جاری نہ رہنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تھا۔ جس کا مطلب حکومت کے سربراہ کے طور پر ان کا استعفی بھی تھا۔
کیبینٹ میں مسٹر توشیمیتسو موتیگی وزیر خارجہ کے طور پر بنے رہیں گے جبکہ مسٹر ہیروکازو ماتسونو چیف کیبنٹ سیکرٹری بنیں گے۔
مسٹر کیشیدا 14 اکتوبر کو ایوان نمائندگان کو تحلیل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے ایوان زیریں کا انتخاب 31 اکتوبر کو ہوگا۔