نئی دہلی/ 11مارچ (ایجنسی)رمضان کے دوران عام انتخابات کے تنازعہ کے درمیان الیکشن کمیشن نے وضاحت کی ہے کہ اس نے لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے تہواروں کا خیال رکھا ہے اور جمعہ کے دن پولنگ نہیں رکھی ہے۔
الیکشن کمیشن کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران پورے مہینے کے لئے الیکشن کو ملتوی نہیں کیا جاسکتا ہے لیکن اہم تہواروں اور جمعہ کے دن پولنگ کی تاریخ نہیں رکھی گئی
ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے اتوار کو گیارہ اپریل سے 19مئی تک لوک سبھا کے انتخابات کرانے کا اعلان کیا جب کہ رمضان 7مئی سے 5جون کے درمیان ہے۔ اس دوران 12مئی اور 19مئی کو پولنگ کی تاریخیں آئیں گی ۔ ان تاریخوں کے مدنظر بعض مسلم لیڈروں نے اعتراض کیا تھا تاہم مسلمانوں کے ایک بڑے حلقے کا کہنا ہے کہ الیکشن کی وجہ سے رمضان پر کوئی اثر نہیں پڑے گا کیوں کہ رمضان المبارک میں بھی دیگر کام حسب معمول ہوتے رہتے ہیں۔