کولمبو، 7 جون (یو این آئی) سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں لوگوں کو اگلے تین ہفتوں میں ایندھن اور گیس حاصل کرنا مزید مشکل ہو جائے گا۔
انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ایندھن کا ذخیرہ نہ کریں اور صرف ضرورت کے وقت سفر کریں۔مسٹر وکرما سنگھے نے کہاکہ اگلے تین ہفتے ایندھن کے حوالے سے انتہائی مشکل ہونے والے ہیں۔ یہ وہ وقت ہے جب سب کو ایندھن اور گیس کا استعمال احتیاط سے کرنا ہوگا۔ غیر ضروری سفر سے
بچنے کی کوشش کریں۔ اس لیے میں تمام شہریوں سے گزارش کرتا ہوں کہ اس عرصے کے دوران ایندھن اور گیس کو ذخیرہ کرنے کے بارے میں سوچنے سے گریز کریں۔
انہوں نے کہاکہ ان مشکل تین ہفتوں کے بعد ہم بغیر کسی رکاوٹ کے ایندھن اور خوراک فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس کو یقینی بنانے کے لیے مختلف جماعتوں سے بات چیت جاری ہے۔ ان تین مشکل ہفتوں میں ہم ایندھن اور گیس کا مسئلہ ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ آئیے ان مشکل تین ہفتوں کا متحد ہوکر اور صبر سے سامنا کریں۔