نئی دہلی، 5 مارچ :- سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے بیٹے كارتی چدمبرم نے آئی این ایكس میڈیا معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ(ای ڈی) کے سمن آرڈرکو منسوخ کرنےکے لئے آج نئی عرضی دائر کی، جس پر کل سماعت ہو سکتی ہے۔
سپریم کورٹ کے 23 فروری کےمشورے پر عمل
کرتے ہوئے کارتی نے یہ نئی عرضی دائر کی ہے۔
چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے گزشتہ 23 فروری کو سماعت کرتے ہوئے كارتی کو راحت دینے سےانکار کر دیا تھا، کیونکہ انہوں نے سی بی آئی سےمتعلق معاملہ میں ہی ای ڈی کے سمن آرڈر کے سلسلے میں مداخلت کی عرضی داخل کی تھی۔