the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 17 اکتوبر (ایجنسی) کانگریس نے کہا ہے کہ رافیل جنگی طیارہ کے سودے پر جو بھی نیا انکشاف ہو رہا ہے اس میں اس سودے میں بدعنوانی کے لئے انگلی ہر بار وزیر اعظم نریندر مودي کی طرف اٹھ رہی ہے ۔اس لئے انہیں سوالوں پر خاموشی اختیار کرنے کی بجائے ان کا جواب دینا چاہئے۔ 

کانگریس کے میڈیا محکمہ کے سربراہ رنديپ سنگھ سورجےوالا نے بدھ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ رافیل سودے میں ریلائنس کو ٹھیکہ دینے کے لئے حکومت ہند کے دباؤ کی بات فرانس کے سابق صدر فرانسوا ا ولندے نے گزشتہ 21



ستمبر کو کہی تھی، ان کے اس دعوی کی کہیں سے کوئی تردید نہیں کی گئی۔یہی بات کانگریس صدر راہل گاندھی مسلسل کہہ رہے ہیں اور اب رافیل طیار ہ بنانے والی کمپنی کے ملازمین کی یونین بھی اسی الزام کی تصدیق کر رہی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ رافیل طیارہ بنانے والی دسالٹ کمپنی کے ملازمین کی یونین کی سینٹر لیبر کونسل نے دعوی کیا ہے کہ کمپنی پر دباؤ بنایا گیا اور 'میک ان انڈیا' پروگرام کے تحت ریلائنس ایرو اسپیس ناگپور میں یہ کام کرنے کے لئے ٹھیکہ دینے کو کہا گیا تھا۔ کمپنی کے پاس اپنے طیاروں کی برآمد کے لئے اس پر لگائی گئی شرط کو قبول کرنے کا متبادل تلاش کرنے کی گنجائش نہیں تھی۔ کمپنی کو بتایا گیا تھا کہ ریلائنس کو آف سیٹ کام دینا ضروری ہے۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.