ذرائع:
حلیم کے شائقین کے لیے خوشخبری، ماہ رمضان شروع ہوتے ہی حیدرآباد میں حلیم مراکز کھل گئے ہیں۔ لیکن سبحان بیکری، جو عثمانیہ بسکٹ اور دم کے روٹ کے لیے مشہور ہے، ان کی جانب سے وہ پہلی بار حلیم فروخت کر ر ہے ہیں۔ اس تناظر میں بیکری کے مالک نے اعلان کیا ہے کہ وہ چہارشنبہ کو شام کے وقت ایک دن کے لئے حلیم مفت تقسیم کریں گے۔ سبحان بیکری کے مالک سعید عرفان نے انکشاف کیا کہ صارفین کی جانب سے بہت سے مشورے ملنے کے بعد وہ رمضان کے موقع پر حلیم فروخت کر رہے ہیں۔
عرفان نے کہا کہ معیاری مٹن
فراہم کیا جائے گا۔ یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ بکرے کے گوشت سے حلیم تیار کیا جا رہا ہے۔ حلیم کی تیاری میں خالص گھی، سبزیوں کا تیل، بادام، کالی مرچ، شا زیرہ، لونگ، ہلدی، سرخ مرچ، خشک میوہ جات، تلی ہوئی پیاز، دھنیا، پودینہ اور گلاب کی پتیاں استعمال کی جائیں گی۔
نامپلی سبحان بیکری کے ساتھ ہی حلیم مہدی پٹنم کے ریتھی بوولی پلر نمبر 45 پر بھی دستیاب ہوگا۔ بتایا گیا ہے کہ گڈی ملکاپور اور امبا تھیٹر میں الگ الگ کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔
سبحان بیکری کی حلیم 350 ملی لیٹر اور 960 ملی لیٹر کے ڈبوں میں دستیاب ہے، جس کی قیمت 250 روپیے اور 750 روپیے۔