the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد:ٹی ایس آر ٹی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹرسجنار نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے روبہ مہالکشمی اسکیم کو بہتررد عمل حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اب تک 6 کروڑ 60 لاکھ خواتین مفت بس سفر اسکیم کے تحت سفر کر چکی ہیں۔ انہوں نے اس سلسلےمیں ادارے کے عہدیداروں اور ورکروں کی محنت کو سراہا۔ پیر کے روز سجنار نے حیدرآباد کے مہاتماگاندھی بس اسٹیشن میں مسافروں کے ساتھ نئے سال کا کیک کاٹا۔ بعد میں انہوں نے بنگلورو اور کوداڑکی بسوں میں سوار ہوکر مسافروں سے بات چیت کی۔اورمسافروں سے گذارش کی کہ وہ گذشتہ سال کی طرح جاریہ سال بھی آر ٹی سی کی سرپرستی کریں۔
مینیجنگ ڈائرکٹر نے کہا کہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے اسکیم کی موثرعمل آوری پر مبارکباد دی ہے اور حکومت کی جانب سے ہر طرح سے مدد فراہم کرنے کا



یقین دلایا ہے۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ آرٹی سی ورکروں کے زیر التواء پی آر سی اور ڈی اے کے واجبات ادا کردیئے جائیں گے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی بسیں مرحلہ وار دستیاب کرائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کئی سالوں سے آر ٹی سی بسوں میں سفر کرنے والے مسافروں کو اعزاز سے نوازا۔اس موقع پرسی او او رویندر، ای ڈی اوز، آرایم کے علاوہ دیگرعہدیدار موجود تھے۔
بعدمیں سجنارنے کارخانہ جنک پوری کالونی سکندرآباد میں واقع آر کے مدر ٹریسا فاؤنڈیشن اولڈ ایج ہوم گئے اور 45 بزرگوں کے ساتھ کیک کاٹا۔اس موقع پرپھل اور کھانے کی اشیاء تقسیم کیں گئیں۔ایم ڈی سجنار نے والدین کوکبھی نظرانداز نہ کرنے کی بچوں سے اپیل کی۔
انہوں نےمدر ٹریسا فاؤنڈیشن کے بانی رام کرشنا کا شکریہ ادا کیا جوکہ بے گھر بزرگوں کو مفت رہائش اور طبی دیکھ بھال فراہم کر رہے ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.