نئی دہلی، 14 دسمبر (یو این آئی) قومی راجدھانی میں اومیکرون ویریئنٹ کے چار نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے ایسے معاملات کی تعداد چھ ہو گئی ہے دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے منگل کو یہ اطلاع دی مسٹر جین نے کہا کہ نئے متاثرین میں انفیکشن کی ہلکی علامات ظاہر ہو رہی ہیں، حالانکہ انہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اومیکرون سے متاثرہ تمام چھ افراد کی حالت مستحکم ہے اور ان میں معمولی سے متوسط علامات ہیں۔ ان میں سے ایک مریض کو لوک نائک جئے پرکاش نارائن (ایل این جے
پی) ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے کیسوں میں سے دو گھریلو تھے اور ان متاثرین نے بیرون ملک سفر نہیں کیا تھا جبکہ باقی دو نے حال ہی میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کا سفر کیا تھا۔
وزیر صحت نے کہا کہ ابھی تک کمیونٹی پھیلاو¿ کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ نئے معاملوں کے ساتھ ملک میں اومیکرون انفیکشن کے کیس بڑھ کر 53 ہو گئے ہیں۔ مہاراشٹر میں اب تک 20، راجستھان میں 17، کرناٹک میں تین، گجرات میں چار، دہلی میں چھ اور کیرالہ، آندھرا پردیش اور چندی گڑھ میں ایک ایک کیس درج کیا گیا ہے۔