: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد: جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ 2مارچ کو دارالسلام میں مجلس کے تاسیس کا جشن اور پرچم کشائی کی تقریب کے بعد جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ اس ضمن میں آج اراکین مقننہ، کارپوریٹرس کا ایک خصوصی اجلاس زیر نگرانی بیر سٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ دارالسلام میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے سید احمد پاشاہ قادری نے بتایا کہ 2مارچ کو بڑے پیمانے پر جشن تاسیس منایا جائے گا اور بزرگوں کی قربانیوں کو یاد کیا جائے گا۔ جن کی جہد مسلسل سے آج جماعت اس مقام پر پہنچ ہے۔ سید احمد پاشاہ قادری نے بتایا کہ تقریب سے بیر سٹر اویسی کا صدارتی خطاب اور جناب اکبرالدین اویسی کا خصوصی خطاب ہوگا۔ 2مارچ کو ٹھیک 11بجے صدر مجلس پرچم کشائی انجام دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ارکان مقننہ اور کارپوریٹرس سے کہا کہ وہ موٹر سیکلوں پر ریالیوں کی شکل یں مجلس احبا ب کے ہمراہ ٹھیک 10:30بجے دارالسلام پہنچ جائیں۔ جشن تاسیس کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کے لئے ایک ہفتہ طویل شعور بیداری پروگرام بھی چلایا جائے گا۔ نوجوانوں کو جماعت کی تاریخ اور فخر ملت ؒو سالار ملتؒاور ان کے ساتھیوں کی قربانیوں سے واقف بھی کروایا جائے گا۔ سید احمد پاشاہ قادری نے بتایاکہ 2مارچ کے تاریخی مجلس کے احیاء کے جلسہ میں 2لاکھ افراد شریک ہوئے تھے جن کی موجود گی میں ایک تاریخی سفر کا فخر ملتؒنے آغاز کیاتھا۔ انہیں احیاء کے بعد 11ماہ جیل میں
گذارنا پڑا۔ سالار ملت ؒ نے فخر ملتؒکی غیر موجود گی میں تنظیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ فخر ملت ؒ کے بعد نصف صدی تک سالار ملتؒنے جماعت کو وسعت دی جس کے لئے انہیں 14مرتبہ گرفتار ہونا پڑا۔ ہمیشہ حکومت وقت سے سالار یہ کہتے تھے کہ تمہاری جیل کی عمارتوں کی بلند فصیلیں میرے عظائم کو پسپا نہیں کرسکتیں۔ ان بزرگوں کی قید، نظر بندیوں اور جنونی جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ آج توازن قوت مجلس کے ہاتھ میں ہے۔ شعور بیداری مہم کے دوران لوگوں کویہ بھی بتایا جائے گا کہ جس وقت فخر ملتؒ جیل میں تھے اس وقت ان کے سامنے رہائی کے لئے وہ شرطیں رکھی گئی تھیں کہ جماعت کا نام بدلیں اور مجلس کو سیاسی جماعت نہ بنائیں۔ لیکن فخر ملتؒ نے ان شرائط کو قبول کرنے سے انکار کیا۔ 11ماہ سخت قید وبند میں رہے۔ اگروہ اس وقت حکومت وقت کے شرائط کو مان لیتے تو آج مجلس کا سیاسی وجود مکمل طورپر ختم ہوجاتا۔ اس خصوصی اجلاس سے ملک پیٹ کے رکن اسمبلی احمد بلعلہ اور یاقوت پورہ کے رکن اسمبلی جعفر حسین معراج نے بھی خطاب کیا۔ سید احمد پاشاہ قادری نے ملک کی مختلف ریاستوں اور شہروں کے مجلسی ذمہ داروں سے بھی کہا وہ اپنے اپنے دفاتر میں 2مارچ کو تقاریب کا اہتمام کریں۔ پرچم کشائی انجام دی جائے اور جلسے رکھتے ہوئے جماعت کی تاریخ سے عوام کو واقف کروائیں۔ اس موقع پر مجلس کے ارکان اسمبلی کوثر محی الدین،میر ذالفقار علی، محمد مبین، ارکان قانون ساز کونسل ریاض الحسن آفندی مرزا رحمت بیگ قادری، ایس اے حسین انور جوائنٹ سکریٹری، جناب صمد بن عبدات صدر شعبہ تنظیم، محمد مشتاق و دوسرے موجود تھے۔