: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
حیدرآباد 14جون (یواین آئی)تلنگانہ کے سابق وزیر ای راجندر نے آج دہلی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔دہلی میں مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان،تلنگانہ میں بی جے پی امور کے انچارج ترنگ چنگ کی موجودگی میں انہوں نے زعفرانی کھنڈوا پہن لیا۔ای راجندر سمیت سابق رکن پارلیمنٹ رمیش راتھوڑ،سابق رکن اسمبلی اے رویندرریڈی،سابق ضلع پریشد صدرنشین ٹی اوما،آرٹی سی ملازمین کی تنظیم کے صدر اشوتھاماریڈی،عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ یونین کے لیڈران نے بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار
کی۔ای راجندرکو پارٹی کی ابتدائی رکنیت دھرمیندر پردھان نے حوالے کی۔اس موقع پر مرکزی مملکتی وزیرداخلہ جی کشن ریڈی،بی جے پی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا،تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اور دوسرے موجود تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ای راجندر نے کہا کہ بی جے پی نے ان پر جو یقین ظاہر کیا ہے وہ اس کے مطابق کام کریں گے اور ریاست میں پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے مسلسل کام کریں گے۔اس موقع پر پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ ریاست میں خاندان کی حکمرانی کے خاتمہ کی یہ شروعات ہے۔