ذرائع:
حیدرآباد: سابق چیف منسٹراوربی آر ایس سربراہ کے چندراشیکھررراو کو یشودااسپتال سے آج صبح ڈسچارج کردیاگیا۔ کے سی آر اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد سیدھے نندی نگر، بنجارہ ہلز میں واقع اپنے گھر چلے گئے۔ انکے ہمراہ کے ٹی آر اور ہریش راؤ موجودتھے۔ واضح رہے کہ باتھ روم میں پیر پھسل جانے کی وجہ سےکے سی آرکوحیدرآبادکے یشودا اسپتال میں بھرتی کیاگیاتھا۔ اور اسپتال میں انکےکولہے کی سرجری کی گئی تھی،سرجری کے بعد کے سی آر ایک ہفتہ سے اسپتال میں زیرعلاج
تھے۔ علاج کے بعد کے سی آر کے صحت یاب ہونے پر ڈاکٹروں نے انہیں آج ڈسچارج کردیا۔ بتایا جارہاہے کہ ڈاکٹروں نے کے سی آر کو مزید چار سے پانچ ہفتے آرام کرنے کا مشورہ دیا۔
واضح رہے کہ جاریہ ماہ کی 8 تاریخ کی شب کے سی آر اپنے فارم ہاوز میں پھسل کر نیچے گر گئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی کے سی آر کے اہل خانہ نے انہیں سوماجی گوڑا کے یشودا اسپتال منتقل کیا۔ 9 تاریخ کو کے سی آر کے کولہے کی تبدیلی کی سرجری کی۔ اس کے بعدڈاکٹروں نے واکر کی مدد سے کے سی آر کو چہل قدمی کرایا۔ واضح رہے کہ سیاسی اور فلمی شخصیات نے اسپتال میں کے سی آر کی عیادت کی۔