کوالا لمپور/3جولائی(ایجنسی) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو سرکاری خزانے میں خرد برد کے الزامات میں اینٹی کرپشن پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اینٹی کرپشن پولیس نے ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کو اُن کے گھر سے گرفتار کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم کو کل عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کے لیے
پولیس نے چالان تیار کرلیا ہے۔ قبل ازیں تحقیقاتی ادارے نے سابق وزیراعظم کے گھر اور دفاتر میں دو الگ الگ مار گئے چھاپے کے دوران 273 ملین ڈالر کے اثاثے بر آمد کیے تھے۔
ملائيشيا کےسابق وزيراعظم نجيب رزاق کے قبضے سے برآمد کیے گئے اثاثوں کی ماليت لگ بھگ 273 ملين ڈالر بنتی ہے جن میں 12 ہزار سے زائد زیورات، 423 مہنگی گھڑیاں، مشہور برانڈ کے 234 چشمے اور 567 ہینڈ بیگز ہیں جو سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ روسماء منصور کے زیر استعمال تھے۔