the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ٹوکیو، 8 جولائی (یو این آئی) جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کو آج یہاں ایک 41 سالہ میری ٹائم سیلف ڈیفینس فورس کے سابق ممبر نے گولی مار کر قتل کردیا یہ حملہ ایک تقریب کے دوران ہوا جہاں ان پر دو بار گولی چلائی گئی گولی لگنے کے بعد شنزو آبے زمین پر گر گئے  پولیس کی حراست میں ملزم کی شناخت 41 سالہ ٹیٹسوا یاماگامی کے طور پر ہوئی ہے جو نارا شہر کے رہائشی اور جاپان کی میری ٹائم سیلف ڈیفینس فورس کے سابق ممبر ہیں جسے نیوی کے برابر سمجھا جاتا ہے۔
کیوٹو کے قریب نارا شہر میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران، 41 سالہ حملہ آور نے مسٹر آبےکو قریب سے گولی مار دی، جس سے وہ نیچے گر گئے۔ بعد میں سیکیورٹی



اہلکاروں کو معلوم ہوا کہ انہیں گولی ماری گئی ہے۔ مسٹر آبے کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق مسٹر آبے کے بچنے کی کوئی امید نظر نہیں آرہے تھی لیکن انہیں زندہ کرنے کی کوششیں تقریباً چھ گھنٹے تک جاری رہی۔پولیس کے مطابق گولی شنذو ایبے کی گردن میں لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔
ملک کے وزیر اعظم فومیو کشیدا اپنے سرکاری پروگرام کو منسوخ کرنے کے بعد فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مسٹر آبے کے علاج کے بارے میں معلومات لیتے رہے۔
جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کے مستعفی ہونے کے بعد ان کے قریبی اتحادی یوشیڈے سوگا وزیر اعظم بنے تھے جن کی جگہ بعد میں فومیو کشیڈا نے لی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.