احمدآباد/ نئی دہلی(یواین آئی) گجرات کے سابق وزیراعلی کیشوبھائی پٹیل کا آج یہاں انتقال ہوگیا وہ 92 برس کے تھےآج صبح سانس لینے میں دقت ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا،جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ کچھ وقت پہلے وہ کورونا سے متاثر ہوگئے تھے لیکن وہ ٹھیک ہوگئے تھے۔ انہیں 30 ستمبر کو ہی سون ناتھ مندر ٹرسٹ کے دوبارہ صدر منتخب کیا گیا تھا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے مسٹر پٹیل کے انتقال پر گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے اور اپنے تعزیت پیغام میں انہیں سماج کے ہر طبقے کےلئے کام کرنے والا رہنما بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے گجرات اور گجراتیوں کے خود مختار بنانے کےلئے
قربانی کے جذبے سے کام کیا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ مسٹر پٹیل نے جن سنگھ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط کرنے کےلئے گجرات کے ہر کونے کا سفر کیا اور ایمرجنسی کے پیش نظر سے مخالفت کی۔ کسانوں کے فلاح و بہبود کے مسئلے ان کے دل کے قریب تھے۔ایک رکن اسمبلی ،رکن پارلیمنٹ ،وزیر اور وزیراعلی کے طورپر انہوں نے متعدد کسان کے فلاح کے قدم اٹھائے۔انہوں نے متعدد نوجوان کارکنان کو تحریک دی اور سبھی ان کے شفیق برتاؤ کو پسند کرتے تھے۔ان کے انتقال ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور آج ہم سب بےحد افسردہ ہیں۔
وزیراعظم نے مسٹر پٹیل کے بیٹے بھارت پٹیل سے فون پر بات کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔