the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
اگرتلہ ۔ تریپورہ میں لفٹ پارٹی کی شکست کے بعد چیف منسٹر کی قیام گاہ کوچھوڑ نے والے ریاست کے سابق چیف منسٹر مانک سرکار اور ان کی اہلیہ پانچالی بھٹاچاریہ جو سنٹرل گورنمنٹ کی ریٹائرڈ ملازم ہیں ‘ اگرتلہ کے سی پی ائی ایم دفتر میں واقع دوروم کے فلیٹ میں مقیم ہیں‘ جن کا ذاتی مکان نہیں ہوتا وہ عام طور پر ایم ایل اے کوارٹرس میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔تریپورہ سی پی ائی ایم سکریٹری بیجان دھار نے کہاکہ’’ پارٹی دفتر میں بنیادی سہولتیں ہیں۔یہ کو غیر متوقع نہیں ہے ‘ ہمارے زیادہ تر لیڈران سیدھی سادھی زندگی گذارتے ہیں۔

مانک سرکاری جنھوں نے اپنی آبائی جائیداد بہن کو عطیہ دیدیاتھا ‘ ماضی میں بھی پارٹی دفتر میں ہی قیام کرچکے ہیں۔ سرکاری کی اہلیہ کا شہر میں اپنا ایک رائیل اسٹیٹ ہے مگر بلڈرکے حوالے کرنے کے بعد وہ بھی



تنازع کاشکار ہوگیا۔ اس عمارت کی تعمیر اب تک بھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔

چیف منسٹر کے عہدے پر تفویض کئے گئے بلب دیب نے کہاکہ سرکاری سابق چیف منسٹر ہیں’’حکومت کی جانب معیاری رہائش‘‘ اور دیگر’’پروٹوکال ضرورتوں‘‘ کے وہ حقدار ہیں۔ وہ اپوزیشن لیڈر بھی ہیں‘ کابینی وزراء کو بھی پروٹوکال کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں’’دیگر اراکین اسمبلی کا قیام ہاسٹل میں رہ سکتے ہیں‘‘۔

دیب نے کہاکہ’’ہم حکومت چلانے کے لئے منتخب ہوئے ہیں ‘ مگر ہمارا احساس ہے کہ سرکاری اور ان کی ٹیم نے نئے ترپیورہ کے قیام کے ہمارے خواب کو پورا کرنے میں اہم رول ادا کیاہے۔بی جے پی نے پارٹی کو کبھی بھی حکومت کے مساوی نہیں سمجھا ہے‘‘۔وہیں تین سابق منسٹر ایم ایل اے ہاسٹل منتقل ہوئے ہیں جبکہ دیگر تین اپنے گاؤں واپس لوٹ گئے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.