the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ذرائع:

حیدرآباد: تلنگانہ کے الیکشن کمیشن نے ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ تلنگانہ میں اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد نئی حکومت کی تشکیل دینےکے لئے اقدامات کئےجارہے ہیں۔ اس سلسلے میں تلنگانہ میں تیسری قانون ساز اسمبلی کے قیام کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے۔ چیف الیکشن آفیسر وکاس راج اور الیکشن کمیشن کے پرنسپل سکریٹری نے یہ گزٹ گورنر تملائی سائی کو سونپاہے۔ اس کے علاوہ الیکشن سے متعلق رپورٹ بھی دی گئی۔ 

سی ای او وکاس راج نے جیتنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست گورنر کو سونپی۔
دوسری جانب گورنر تملائی سائی نے موجودہ مقننہ کو تحلیل کرنے کا سرکلر جاری کیا۔ اسمبلی



سکریٹری نرسمہاچاری نے چند لمحات پہلے موجودہ قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کرتے ہوئے اسمبلی کی تحلیل کی کاپیاں گورنر کے حوالے کیں۔ 
تلنگانہ میں آج رات نئی حکومت تشکیل پائے گی۔ چیف منسٹر8:30 بجے حلف لیں گے۔ ایسا لگتا ہے کہ چیف منسٹر کے ہمراہ بعض وزراء کا بھی حلف لینے کا امکان ہے۔ حکام نے نئے وزراء کے لئے گاڑیاں تیار کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں دلکشا گیسٹ ہاؤس کو گاڑیاں لائی گئیں۔ نئی حکومت کی مناسبت سے سیکرٹریٹ میں انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اور جی اے ڈی کی جانب سے چیمبر تیار کئے جارہے ہیں۔ اہلکاروں نے پرانے بورڈز ہٹا دیئے۔ سرکاری مشیروں کے دفاتر کو عملے نے خالی کر دیا ہے۔ گراؤنڈ فلور پر میڈیا کے لئے الگ کمرہ مختص کیا گیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.