نئی دہلی،27نومبر(ایجنسی)ہندوستان کے دورے پر آئے مالدیپ کے وزیرخارجہ عبداللہ شاہد نے راشٹرپتی بھون میں آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی ۔
مسٹر شاہد اور ان کے ساتھ آئے وفد کا استقبال کرتے ہوئے مسٹر کووند نے کہا کہ ہندوستان اور مالدیپ کے آپسی تعلقات خاص اور دوستانہ ہیں۔ہندوستان جامع ترقی میں یقین رکھتا ہے جس
میں مالدیپ سمیت سبھی پڑوسی ملک شامل ہوں۔ہم مالدیپ کی سماجی -اقتصادی ترقی میں مدد کرنےکےلئے ہمیشہ تیار ہیں۔
صدرجمہوریہ نے مالدیپ کے لوگوں کی زندگی بہتر بنانے کےلئے وہاں کی حکومت کے ذریعہ شروع کئےگئے سو دن تک کام کرنےکے منصوبہ کی ستائش کی اور کہا کہ ہندوستان مالدیپ حکومت کی اس کوشش میں مددکرےگا۔ مسٹر شاہد چارروزہ دورے پر 24نومب رکو ہندوستان تشریف لائے تھے۔آج ان کے اس دورے کا آخری دن ہے۔