the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
شملہ 17 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج پارلیمنٹ اور ملک کے پریزائیڈنگ افسران سے مطالبہ کیا کہ آزادی کے امرت دورمیں آئندہ 25 برسوں تک ایوانوں میں بار بار 'فرض' کے منتر پرزوردیں اور قانون ساز اداروں کے ایوانوں میں معیاری بحث ومباحثہ کے لئے الگ سے وقت مختص کریں جس میں وقار، سنجیدگی اور نظم و ضبط ہو اور اس سے صحت مند جمہوریت کی راہ ہموار ہو۔
مسٹرمودی نے آج یہاں پارلیمنٹ اور قانون ساز اداروں کے آل انڈیا پریذائیڈنگ افسران کی صد سالہ کا نفرنس کا نئی ​​دہلی سے ویڈیو لنک کے ذریعےافتتاح کیا۔ لوک سبھا



اسپیکر اوم برلا کی صدارت میں 82 ویں پریزائیڈنگ آفیسرز کانفرنس کا انعقادیہاں 16، 17 اور 18 نومبر کو کیا جا رہا ہے۔ ملک کے پریزائیڈنگ آفیسرز کی کانفرنس کی شروعات 1921 میں ہوئی تھی اور پہلی کانفرنس شملہ میں منعقد ہوئی۔ اسی لیے صد سالہ کانفرنس کا انعقاد شملہ میں کیا جا رہا ہے۔
کانفرنس میں مسٹر برلا کے ساتھ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ہری ونش، ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جئے رام ٹھاکر، اسمبلی اسپیکر وپن سنگھ پرمار، قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مکیش اگنی ہوتری نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں ملک کی تمام ریاستوں کے پریزائیڈنگ افسران نے شرکت کی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.