ناسک ، 19 ستمبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بارے میں بیان بازی کرنے والے رہنماؤں کو نصیحت کی کہ وہ ملک کے نظام عدل پر یقین رکھیںمہاراشٹرا اسمبلی انتخابات سے قبل وزیر اعلی دیویندر فڑنویس کی ’مہا جنادیش یاترا‘ کے اختتام کے موقع پر یہاں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ، ’’دو تین ہفتوں سے بہادر اور بڑبولے لوگ رام مندر کے تعلق سے بیان بازی کررہے ہیں ۔ ‘‘انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام شہریوں کو ہندوستان کی سپریم کورٹ
کے تئیں احترام کا جذبہ ہے۔ رامندر کے معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں جاری ہے اور تمام فریق اپنے دلائل پیش کررہے ہیں۔ سپریم کورٹ وقت نکال کر سن رہا ہے۔ انہوں نے کہا ، ’’مجھے حیرت ہے کہ وہ آخر کار بیان بازی کیوں کر رہے ہیں۔‘‘ کیوں رکاوٹ ڈال رہے ہیں ‘‘۔
وزیر اعظم نے کہا ، "ہمارا ملک ہماری عدلیہ میں باباصاحب امبیڈکر کے آئین میں اور سپریم کورٹ کا احترام کرتا ہے۔ میں ’بیان بہادر بڑبولے لوگوں سے ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ وہ بھگوان کی خاطر ہندوستان کے نظام عدل پر بھروسہ رکھیں ۔