رانچی : اربوں روپے کے چارہ گھوٹالہ کے معاملہ میں قصور وار قرار دیئے گئےراشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو سمیت مجرم قرار دیئے گئے 16افراد کی سزا کا سی بی آئی کی خصوصی عدالت آج اعلان کرے گی۔ گزشتہ روز سزا کا اعلان ملتوی کردیا گیا تھا ۔ سزا سنائے جانے کے پیش نظر لالو پرساد یادو جیل سے دو بجے عدالت پہنچیں گے۔
right;">لالو پرساد یادو کے وکیل نے سی بی آئی عدالت میں عرضی داخل کرکے کم سے کم سزا دینے کی درخواست کی ہے۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ چارہ گھوٹالہ میں کچھ لوگوں کو بری کردیا گیا ہے ، ہماری طبیعت ٹھیک نہیں رہتی ہے ، دل کا آپریشن ہوا ہے ، ایسی حالت میں ہمیں کم سے کم سزا دی جائے ۔ ساتھ ہی ساتھ لالو کے وکیل نے عرضی میں لکھا ہے کہ پیسہ نکالنے میں میرا کوئی سیدھا ہاتھ نہیں ہے ، اس لئے کم سے کم سزا دی جائے۔