نئی دہلی، 19اگست (ایجنسی) ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ سمیت پورے شمالی ہندستان میں شدید بارش ہونے اور بادل پھٹنے کی وجہ سے 32لوگوں کی موت کے ساتھ ہی ملک کے مختلف حصوں میں بارش، سیلاب اور زمینی تودے گرنے کے واقعات میں مرنے والوں کی تعداد 301تک پہنچ گئی ہے جبکہ 47دیگر لاپتہ ہیں۔
گزشتہ 48گھنٹوں کے دوران ہماچل اور اتراکھنڈ میں شدید
بارش اور بادل پھٹنے کی وجہ سے آئے سیلاب اور زمینی تودوں کی زد میں آکر 34لوگوں کی موت ہوگئی۔ ہماچل میں 18لوگوں اور اتراکھنڈ میں 14لوگوں کی موت ہوگئی جبکہ پانچ دیگر لاپتہ ہیں۔
ملک کی مختلف ریاستوں میں سیلاب کی صورتحال میں اب تیزی سے بہتری آرہی ہے اور فوج مختلف ایجنسیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر راحت اور بچاو کاموں میں مصروف ہے۔