گوتم بدھ نگر:24نومبر(یواین آئی) شمالی ہندوستان کی معاشی ترقی کے انجن تصور کئے جارہے اترپردیش کے گوتم بدھ نگر کے جیور میں بننے والے نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے پہلےمرحلے کا کام سنگ بنیاد کے 1095دنوں میں پورا کر کے 29ستمبر 2024 سے طیاروں کے اڑان شروع کرنے کا ہدف طے کیا گیا
ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کل دوپہر یہاں نوئیڈا انٹرنیشنل ائیر پورٹ کاسنگ بنیاد رکھیں گے۔
اس موقع پر اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل، وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر برائے شہری اڑان جیوتی رادتیہ سندھیا، گوتم بدھ نگر کے ایم پی ڈاکٹر مہیش شرما، علی گڑھ کے رکن پارلیمان ستیش گوتم وغیرہ موجود رہیں گے۔