: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سرینگر/21جون(ایجنسی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے سنہ 1977 میں بننے والی بالی ووڈ فلم 146قصہ کرسی کا145 کا ایک سین ٹویٹ کرتے ہوئے پی ڈی پی اور بی جے پی کے درمیان ہوئی طلاق کو ایک 146شاندار فکسڈ میچ145 قرار دیا ہے۔ انہوں نے سیاستدانوں کی سیاست پر بننے والی فلم 146قصہ کرسی کا145 ایک مختصر سین ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا 146اپنی سیاسی حکمت عملی ترتیب دینے کرنے کے لئے پی ڈی پی اور بی جے پی بالی ووڈ فلمیں دیکھتی آئی ہیں۔ ان فلموں سے تحریک وترغیب حاصل کرکے دونوں جماعتوں نے اپنا طلاق نامہ تیارکرلیا۔ شاندار فکسڈ میچ ۔ کمال کا سکرپٹ۔ لیکن سامعین (عوام) اور ہم بے وقوف نہیں ہیں145۔ عمر عبداللہ کی جانب سے ٹویٹ کئے گئے سین میں سیاستدانوں کو آپس میں یہ باتیں کرتے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔ فلم کا سین : 146ہم آپ کو گدی پر رہنے نہیں
دیں گے راجا۔ آخر تم چاہتے کیا ہو۔ دیکھو راجا کام کی بات کرو۔ تمہاری پرجاتم سے ناراض ہے ، ہماری جنتا ہم سے ناراض ہے۔ تمہاری پرجا تم کو گدی سے ہٹا دے گی، ہماری جنتا ہم کو کرسی سے ہٹا دے گی۔ اب اس مشکل کا ایک ہی حل ہے۔ تم ہمارے خلاف جنگ چھیڑ دو، ہم تمہارے خلاف جنگ چھیڑ دیں گے۔ پندرہ دن کی ایک لڑائی ہوجائے۔ تم ہمارے خلاف زہر اگلنا، ہم تمہارے خلاف زہر اگلیں گے۔ تم دیش بختی کا باشن دینا، ہم بھی دیش بختی کا باشن دیں گے۔ تم ہم پر تھوکنا ، ہم تم پر تھوکیں گے۔ دیش بختی کا یہ نشہ کم از کم پانچ برس تو چلے گا ہی۔ پانچ سال تک تمہاری اور میری گدی محفوظ ۔ اس کے بعد اور کوئی ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔ بولا راجا منظور ہے۔ ہاں منظور ہے145۔ واضح رہے کہ پی ڈی پی کی اتحادی جماعت بی جے پی نے 19 جون کو اچانک پی ڈی پی سے اپنی حمایت واپس لی۔ نئی حکومت کی تشکیل کے لئے کوئی جماعت سامنے نہیں آئی تو ریاست میں 20 جون کو گورنر راج نافذ کیا گیا