نئی دہلی، 22 اگست :- اتراکھنڈ کی سائرہ بانو ، جے پور کی عارفین رحمان اور سہارن پور کی عطیہ صابری سمیت پانچ خواتین کا تین طلاق کے خلاف جدوجہد میں خصوصی کردار رہا جنہوں نے گھر سے باہر نکل کر
قانونی لڑائی لڑی اور جیت حاصل کی۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جے ایس کہر کی پانچ رکنی ڈویژن بنچ نے آج تاریخی فیصلہ میں تین طلاق کو 2۔
3 کی اکثریت سے غیر آئینی قرار دیا۔