نئی دہلی، 28 ستمبر (یو این آئی) زراعت سے متعلق ایکٹ کی مخالفت میں پنجاب یوتھ کانگریس کے مظاہرین کی جانب سے ایک ٹریکٹر میں آگ لگانے کے الزام میں پولیس نے پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ضلع نئی دہلی کے ڈپٹی پولیس کمشنر ایش سنگھل نے بتایا کہ صبح تقریباً سات بج کر 15 منٹ پر15سے 20 افراد انڈیا گیٹ کے پاس اکٹھا ہو کر زراعت سے متعلق ایکٹ کی
مخالفت میں مظاہرہ کرنے لگے۔ اس دوران مظاہرین نے ایک ٹریکٹر میں آگ لگا دی۔ پولیس نے اس معاملے میں پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کی شناخت منوجوت سنگھ، رمن دیپ سنگھ، راہل، صاحب اور سونت کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سبھی پنجاب کے باشندے ہیں۔
پولیس کے مطابق مظاہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ یوتھ کانگریس کے کارکن ہیں۔ حالانکہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔