نئی دہلی، 19 اگست (یو این آئی) کانگریس سے حال ہی میں استعفی دینے والے منی پور کے پانچ ارکان اسمبلی بدھ کو بھارتیہ جنتاپارٹی میں شامل ہوگئے منی پور کے سابق وزیراعلی ایبوبی سنگھ کے بھتیجے اوکرام ہینری سنگھ کے علاوہ اوئنام لوکھوئی سنگھ، پاؤ نام بروجین، گام تھانگ ہاؤپک اور گنسوان ہاؤ نے یہاں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں قومی جنرل سکریٹری رام مادھو کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر بی
جے پی کے قومی نائب صدر اور ترجمان بیجینت جے پانڈا اور منی پور کے وزیراعلی این برین سنگھ بھی موجود تھے۔
بی جے پی کے شمال مشرق امور کے انچارج مسٹر مادھو نے کہا کہ جب سے 2017 میں منی پور میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کی حکومت بنی ہے تب سے ریاست میں غیر معمولی ترقی ہوئی ہے۔
مسٹر مادھو نے کہا کہ منی پور کے لوگوں نے 17 برسوں تک کانگریس کا بد انتظامی دیکھی ہے اور اب این ڈی اے حکومت بہتر کام کررہی ہے۔