نئی دہلی/5فروری(ایجنسی) امت شاہ نے کہا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر چدمبرم پکوڑا بیچنے والوں کا موازنہ بھیک مانگنے والوں سے کر رہے ہیں۔ لیکن کیا پکوڑا بیچنا شرم کی بات ہے ؟ بھیک مانگنے سے بہتر ہے کہ کوئی پکوڑا بیچے۔
آج راجیہ سبھا میں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے پہلی بار خطاب کیا۔ صدر جمہوریہ کے خطاب پر اظہار تشکر کے مباحث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے اپنے خطاب میں نریندر مودی اور بی جے پی کی جہاں خوب تعریف کی تو وہیں دوسری طرف کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے نظر آئے۔
nastaleeq";="" font-size:="" 18px;="" text-align:="" start;"="">
اس موقع پر انہوں نے لفظ پکوڑا پر جاری تنازع کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سینئر لیڈر چدمبرم پکوڑا بیچنے والوں کا موازنہ بھیک مانگنے والوں سے کر رہے ہیں۔لیکن کیا پکوڑا بیچنا شرم کی بات ہے ؟ انہوں نے کہا کہ کسی کے بھیک مانگنے سے بہتر ہے کہ وہ مزدوری کرے۔
اس موقع پر امت شاہ نے مرکزی حکومت کے مختلف سکیموں کا تذکرہ کیا جن میں سوچھ بھارت، پردھان منتری اجول یوجنا، اور جن دھن یوجنا جیسی سکیمیں شامل ہیں۔