سعودی/5جون(ایجنسی) سعودی عرب میں خواتین کو کار چلانے کی اجازت ملنے کے بعد پہلی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ سال ایک حکم جاری کیا تھا، جس کے مطابق خواتین کو ڈرائیونگ کا حق دیا گیا تھا۔ سعودی شاہ کے اس حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے سعودی ٹریفک پولیس محکمہ نے گزشتہ روز پہلی خاتون کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کر دیا ہے۔
style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">
سعودی عرب میں خواتین 24 جون 2018 سے کا ر ڈرائیو کرسکیں گی۔ واضح رہے کہ سعودی عرب واحد ایسا ملک ہے جہاں خواتین کو گاڑی چلانے پر پابندی تھی۔ حالانکہ اب یہاں بھی پابندی ختم ہوگئی ہے اور اب جلد ہی خواتین بھی گاڑیاں چلاتی ہوئی نظرآئیں گی۔