نئی دہلی/14جولائی(ایجنسی) اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج عازمین حج کے پہلےقافلےکو اندرا گاندھی بین الاقوامی هوائی اڈے سے سفر حج پہ روانہ کیا۔
مسٹر نقوی نے عازمین حج کو نیک تمنائیں پیش کیں۔ اس موقع پر دہلی کے وزیرخزانہ اور وزیر ٹرانسپورٹ کیلاش گہلوت، حج کمیٹی آف انڈیا کے چیئرمین چودھری محبوب علی قیصر، دہلی حج کمیٹی کے چیئرمین اور ممبر اسمبلی محمد اشراق خان، اقلیتی وزارت کے سیکریٹری امیجنگ لوئی کھم، جوائنٹ سکریٹری جان عالم اورمختلف شعبہ ہائے زندگی کے نمائندوں نے حاجیوں کو الوداع کہا اور ان
کی بعافیت سفر کی دعا کی۔
دہلی سے کل تین پرواز وں میں 1230 عازمین حج روانہ ہو رہے ہیں۔ دہلی سے جانے والوں میں جموں وکشمیر، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے حج عازمین حج بھی شامل ہیں۔دہلی کے علاوہ آج گیا سے 450، گوہاٹی سے 269، لکھنؤ سے 900 اور سری نگر سے 1020 عازمین حج سر زمین حجاز کے رخ پر روانہ ہو ئےہیں۔
اس بار اقلیتی وزارت نے سعودی عرب حج قونصل خانے، حج کمیٹی آف انڈیا اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر حج 2018 کی تیاریاں وقت سے بہت پہلے ہی مکمل کر لی تھیں تاکہ حج کو آسان بنایا جاسکے۔