: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
احمدآباد/10اکتوبر(ایجنسی) کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے آج سے شروع ہونے والے اپنے تین روزہ گجرات دورے کے دوران بی جے پی کے صدر امت شاہ کے بیٹے جے شاہ کی کمپنی کو مبینہ طور پر ہوئے بڑے منافع پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ یہ وزیر اعظم نریندر مودی کے اسٹارٹ اپ انڈیا منصوبہ کا نمونہ ہے۔ مسٹر گاندھی نے آج سے وسطی گجرات کے کئی اضلاع میں ان دورہ سے متعلق اپنی نوسرجن گجرات یاترا کے دوسرے مرحلے کے دوران نادیاڈ میں ایک جلسہ میں کہا،'امت شاہ کے بیٹے کی کمپنی نے 16 ہزار گنا منافع
حاصل کیا۔ ویسے تو کمپنی بہت پرانی ہے۔ 10 یا 12 سال پرانی ہے مگر منافع دینا 2014 کے بعد شروع ہوا ہے۔ پتہ نہیں، شاید یہ مودی جی کے اسٹارٹ اپ انڈٰیا کا نتیجہ ہے'۔
انہوں نے کہا کہ عجیب سی دنیا ہے مودی جی اسٹارٹ اپ انڈٰیا اور میک ان نڈیا اور کئی منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ پھر نوٹ کی منسوخی کے بعد، جی ایس ٹی نافذ کرکے گجرات کے چھوٹے تاجروں اور کسانوں کو برباد کردیتے ہیں اور اسی دوران ایک کمپنی اٹھتی ہے اور یہ امت شاہ کے بیٹے کی کمپنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی نے کہا تھا کہ وہ وزیراعظم نہیں بلکہ ایک چوکیدار ہیں۔ تو اب یہ چوکیدار کہاں چلا گیا؟