نئی دہلی، 05 جولائی (ذرائع) دہلی کی تیس ہزاری کورٹ میں وکلاء کی لڑائی کے درمیان ہوائی فائرنگ کی خبر سامنے آئی ہے۔ تاہم فائرنگ سے کوئی زخمی نہیں ہوا اور پولیس اس کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعے کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں کچھ وکلا آپس میں جھگڑتے نظر آرہے ہیں، تبھی ایک
شخص ہوا میں فائرنگ کرتا نظر آرہا ہے۔
بار کونسل آف دہلی کے صدر کے کے منان نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی تفصیلی انکوائری شروع کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اسلحہ لائسنس یافتہ ہو تب بھی کوئی وکیل یا دوسرا اسے عدالت کے احاطے میں یا اس کے آس پاس استعمال نہیں کر سکتا۔