ذرائع:
سکما:چھتیس گڑھ کے سکما ضلع میں منگل کو پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم ہوا۔ اس تصادم میں 3 فوجی شہید ہوگئے، جب کہ 14 فوجی زخمی ہوئے۔ تمام زخمی فوجیوں کو علاج کے لئے رائے پور لےجایاگیا۔ پولیس اور نکسلیوں کے درمیان تصادم جاگرگنڈہ تھانہ کے ٹیکل گوڑم گاؤں میں ہوا۔ یہ تصادم چار گھنٹوں اور تک جاری رہا۔
ٹیکل گوڑم گاؤں میں ایک نیا پولیس کیمپ کھولا گیا ہے۔ یہاں سے کوبرا، ایس ٹی ایف اور ڈی آر جی کے اہلکار جوناگڈا-علی گوڈا علاقے میں تلاشی کے لئے نکلے تھے۔ اسی دوران گھات لگائے
بیٹھے نکسلیوں نے فوجیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فوجیوں نے چارج سنبھال لیا اور جوابی کارروائی میں نکسلائیٹس فرارہوگئے۔
اس تصادم میں 14 فوجی زخمی ہوئے ہیں، جب کہ چار فوجیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ بتادیں کہ سال 2021 میں ٹیکل گوڑم کے جنگل میں پولیس اورنکسلی تصادم میں 23 فوجی شہید ہوگئےتھے۔
واضح رہے کہ چنتا گفا علاقے میں سرگرم دو خواتین سمیت تین نکسلیوں نے خودسپردگی کر دی ہے۔ ان خواتین میں سے ایک پر ایک لاکھ روپے کا انعام تھا۔ ہفتہ کی شام سی آر پی ایف کی 50ویں بٹالین کے افسران کے سامنے خودسپردگی کی۔