الہ آباد،20نومبر:- اترپردیش میں الہ آباد کے دھوم گنج علاقہ میں آج ایک کپڑے کی دکان میں آگ لگ جانے سے تین خواتین کی موت ہوگئی۔
فائر بریگیڈ کے سینئر افسر لال جی گپتا نے بتایا کہ دھوم گنج
کے سلیم سرائے میں واقع ایک کپڑے کی دکان سے لوگوں نے دھنوں نکلتے ہوئے دیکھ کر فائر بریگیڈ کو مطلع کیا۔
جب تک فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچتا دکان میں رکھے کپڑے جل گئے اور آگ اوپر کی منزل میں پہنچ گئی۔