ذرائع:
مہاراشٹر کے پالگھر ریلوے اسٹیشن کے قریب جئے پور ممبئی سنٹرل ایکسپریس ٹرین میں RPF کانسٹیبل کے ہاتھوں شہید ہونے والے حیدرآبادی نوجوان کی 3 لڑکیوں کو فی کس ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی۔ صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے دارالسلام میں بیوہ انجم شاہین کو مالی امداد کے چیک حوالے کئے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نامپلی جناب جعفر حسین معراج، جاں بحق نوجوان کے ماموحافظ واجد پاشاہ اور دیگر موجود تھے۔
بعدازاں حافظ پاشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ متاثرہ
خاندان کو ریلوے کی جانب سے 10 لاکھ روپے، بی آر ایس پارٹی کے 6 لاکھ روپے اور مجلس کے 3 لاکھ روپے کی رقم دارالسلام بینک میں تین بچیوں کے نام پر 10 سال کے لئے رقم فکسڈ ڈپازٹ کردی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسمبلی میں مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کی درخواست پر وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو نے شاہین انجم کو بلدیہ یا کسی محکمہ میں سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا تھا اور کہا کہ وہ کل ہی نوکری کے آرڈر جاری کریں گے۔اسی طرح بی آر ایس پارٹی کی جانب سے ہر لڑکی کے نام پر 2 لاکھ روپے دینے اور ڈبل بیڈروم کا مکان دینے کا بھی اعلان کیا تھا۔