حیدرآباد22اپریل(یواین آئی)تلنگانہ کے پرائیویٹ اسکولس کے ایک لاکھ 12ہزار سے زائد اساتذہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے مالی مدد اور چاول کی فراہمی کے اقدامات کئے گئے۔
پریشان حال پرائیویٹ اساتذہ کے سلسلہ وار احتجاج کے بعد ریاستی حکومت نے اس ضمن میں مالی مدد اور چاول کی فراہمی کے اقدامات کئے اور اس کا ریاست بھر میں آغاز ہوگیا
ہے۔
سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئیٹر پر سرگرم ریاست کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے اس خصوص میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہا کہ وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی جانب سے پرائیویٹ اساتذہ کو مالی مدد اور چاول کی فراہمی کی یقین دہانی کے بعد ریاستی حکومت نے فی کس پرائیویٹ ٹیچر دو ہزار روپئے اور 25کیلوچاول کے پیکیج کی فراہمی کی شروعات کی ہے۔